اجودھیا:رام مندر کی تعمیر کے مطالبہ پر بھوک ہڑتال کررہے مہنت پر م ہنس داس کو طبیعت خراب ہوجانے پر اتوار کی دیر رات لکھنو کے سنجے گاندھی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (ایس جی پی جی آئی) میں داخل کرایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے مہنت کو طبیعت زیادہ خراب ہوجانے کی وجہ سے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے پرم ہنس کو طبیعت خراب ہونے پر پولیس اٹھاکر لے گئی۔ انہیں پہلے فیض آباد میں انہیں داخل کرایا گیا لیکن رات میں حالت خراب ہوجانے پر انتظامیہ نے انہیں فوراََ پی جی آئی میں داخل کرایا۔ پی جی آئی کے ڈائرکٹر پروفیسر راکیش کپور کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے ۔ پرم ہنس داس سات دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک وزیراعظم نریندر مودی اجودھیا میں آکر مندر کی تعمیر کا اعلان نہیں کرتے وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ پیر ان کی بھوک ہڑتال کا آٹھواں دن ہے ۔