بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سیاست دان راگھو چڈھا گزشتہ رات شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت سمیت بیرون ممالک سے مہمان راجستھان کے شہر ادے پور پہنچے، جہاں پرتعیش اور تاریخی مقام دی لیلا پیلس پر شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔









