نئی دہلی ،10مارچ :سترہویں لوک سبھا کی 543سیٹوں کے لیے انتخابات 11اپریل سے19مئی کےدرمیان سات مراحل میں ہونگے ۔ووٹوں کی گنتی 23مارچ کو ہوگی۔
انتخابی کمیشن نے اتوار کو یہاں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کیا۔چیف انتخابی کمشنر سنیل اروڑہ نے بتایاکہ انتخابات کے اعلان کےساتھ ہی پورے ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیاہے ۔کل ساتھ مرحلوں میں انتخابات ہونگے جن میں پہلے مرحلہ کے لیے 11اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ساتویں مرحلہ کی ووٹنگ 19مئی کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23مئی کو ہوگی ۔
دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 18اپریل کو ،تیسرے مرحلہ کی 23اپریل کو ،چوتھے مرحملہ 29اپریل کو ،پانچویں مرحلہ کی 6مئی کو اور چھٹے مرحلہ کی ووٹنگ 12مئی کوہوگی ۔
مسٹر اروڑہ نے بتایاکہ تقریبا 90کروڑ ووٹر اس انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔پچھلے انتخابات کےمقابلہ آٹھ کروڑ 34لاکھ نئے ووٹر بنے ہیں جن میں سے ڈیڑھ کروڑ 18سے 19سال کی عمر کےہیں ۔