ممبئی: بالی ووڈ کی معروف کورویو گرافر سروج خان کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ 71سالہ سروج خان کا کوویڈ۔19 کا ٹسٹ کیا گیا جہاں ٹسٹ منفی نکلا۔
خاندان ذرائع کے مطابق سانس لینے میں دشواری پر انہیں باندرا کے گرو نانک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ ان کا کوویڈ۔ 19 کا ٹسٹ بھی لیا گیا جہاں رپورٹس منفی آئے ہیں۔ فی الحال کی طبیعت بہتر ہے۔
انہیں بہت جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سروج خان نے بالی ووڈ کی مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جن میں مسٹر انڈیا فلم کیلئے سری دیوی کو ہوا ہوائی نغمہ پر رقص کروایا۔ مادھوری ڈکشٹ پر فلمایاگیا مشہور گانا ”ایک دو تین“ اور ”دھک دھک“ کیلئے رقص کروایا۔ کنگنا راناوت کے ساتھ ”تنو ویڈس منو ریٹنس“ میں بھی کام کیا۔انہیں کئی ایوارڈس بھی ملے ہیں۔