لکھنؤ:گورکھپور کے ایک شخص کو ہوائی جہاز سے دہلی جانا تھا وہ لکھنؤ میں اپنے ایک دوست کے یہاں قیام پذیر تھا۔ہوائی اڈے جاتے وقت غلطی سے وہ اپنے دوست کا بیگ اٹھا کر لے گیا اوراپنا بیگ دوست کے گھر میں ہی چھوڑ دیا تھا۔
لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ (اموسی)ہوائی اڈے پر سکیورٹی جانچ میں اس کے بیگ سے کارتوس برآمد کئے گئے ۔پولیس نے اسے روک لیا۔پولیس کے ذریعہ روکے جانے پر اسے احساس ہوا کہ وہ غلطی سے اپنے دوست کا بیگ اٹھا لایا ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ لال پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ دوست نے آکر کااپنا آرمس لائسنس دکھایا اور کہا کہ کارتوس بھی اسی کے ہیں۔غلطی سے وہ ان کا بیگ لے آیا ہے ۔سروجنی نگر تھانے میں کافی دیر تک چلی اس پوچھ تاچھ کے بعد مسافر کو چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 26جنوری کی تقریب کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات میں مزید سختی برتی جارہی ہے ۔