کٹھ منڈو: نیپال میں طیارے کا ٹائر پنکچر ہونے کے بعد شہری دھکا لگا کر رن وے سے ہٹارہے ہیںکٹھمنڈو(انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال میں طیارے کا ٹائر پنکچرکے باعث مسافر دھکالگانے پر مجبورہوگئے۔
خبررساں اداروں کے مطابق نیپال کے بجورہ ائیرپورٹ کے رن وے پراڑان کے وقت طیارہ کا پچھلا ٹائرپھٹ گیا اورطیارہ رن وے پرکھڑا ہوگیا۔ طیارے کے مسافروں نے کپتان کی پریشانی دیکھی تونیچے اترکرطیارے کودھکا لگایا اوررن وے سے ہٹایا۔