ریاست تامل ناڈو کے تروچیراپلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 47 اژدھے اور دو چھپکلیوں کے ساتھ لینڈ کرنے والے مسافر کو پکڑ لیا گیا۔کوالالمپور سے تریچی ایئرپورٹ پر اترنے والی فلائٹ میں ایک مسافر کے بیگ سے زندہ رینگنے والے جانور برآمد ہونے پر کسٹم حکام کی جانب سے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔
تریچی ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق کوالالمپور سے آنے والے مسافر کو تریچی کے ایئرپورٹ پر اس وقت دھرا گیا جب مسافر کے بیگ میں زندہ رینگنے والے جانور، 47 اژدھے اور دو چھپکلیوں کی موجودگی کا علم ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باٹک ایئر کی پرواز کے ذریعے تریچی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے مسافر کو کسٹمز حکام نے جب روکا تو اس کے ٹرالی بیگ میں سے کچھ عجیب و غریب تھیلے برآمد ہوئے جن کی چھان بین کرنے پر معلوم ہوا کہ ان تھیلوں میں زندہ، چھپائے گئے مختلف اقسام اور سائز کے زندہ رینگنے والے جانور موجود ہیں۔