بھوپال، 26 جولائی (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے اقلیتی بہبود کے وزیر عارف عقیل نے وزارت خارجہ سے حاجیوں کی سہولت کیلئے ریاست کے برہان پور میں پاسپورٹ آفس کھولنے کی اپیل کی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق مسٹر عقیل نے اس سلسلے میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں برہان پور اقلیتوں کی اکثریت والا ضلع ہے جہاں سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں عازمین حج پر جاتے ہیں۔