ممبئی ۔ ایڈوانس بکنگ میںسونامی اور مداحوں کے پرجوش ردعمل کو دیکھتے ہوئے، انڈسٹری کے ماہرین کو یقین ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ”پٹھان” باکس آفس پر 45 سے 50 کروڑ روپے کے درمیان اپنا آغاز کرے گی۔
یش راج فلمز کا پروجیکٹ پٹھان ، جو کہ شاہ رخ کی 2018 کی زیرو کے بعد مرکزی کرداروں میں واپسی والی فلم ہے، یوم جمہوریہ سے ایک دن پہلے سنیما ہالوں میں آنے کے لیے تیار ہے۔ایش راج فلمز کے تعاون سے بنی فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ 20 جنوری سے شروع ہوئی ہے۔ یہ فلم پورے ہندوستان میں 5,000 اسکرینز پر ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہے جس میں صبح 6 بجے شو شروع ہوں گے ۔ تجارتی ماہر ترن آدرش نے کہا کہ پٹھان بالی ووڈ کو زندہ کرے گا اور انڈسٹری کے لیے ایک شاندار 2023 کا آغاز کرے گا، جو کوویڈ کے دوران اور پھر 2022 میں بحرانی دور سے گزرا ہے۔ فلم 45 سے 50 کروڑ روپے کے اوپننگ ڈے کلیکشن کے ساتھ باکس آفس پر ایک تاریخی آغاز کرنے جا رہی ہے۔ باکس آفس کی بحالی ‘پٹھان’ سے شروع ہوگی، خاص طور پر اس کی ایڈوانس بکنگ کو دیکھتے ہوئے یہ 2023 کا ایک بہترین آغاز ہے۔