پٹنہ:فن ثقافت کے امیر ورثے کو سنبھالے اس پاٹلی پتر کی سرزمین پر کل سے شروع ہو رہے فلم فیسٹیول میں بلاک بسٹر فلموں کا جلوہ رہے گا۔ بہار ریاست فلم ترقی اور فنانس کارپوریشن لمٹیڈاور فن ثقافت اور نوجوان محکمہ کی طرف سے مشترکہ طورپر منعقد ہونے والے سات روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز 09 دسمبر کو ہوگا جس میں شتروگھن سنہا، مشہور ڈائریکٹر امتیاز علی سمیت کئی ستارے شرکت کریں گے ۔پٹنہ فلم فیسٹیول کا افتتاح 09 دسمبر کو ریجنٹ سنیما ہال میں بہار کے فن ثقافت اور نوجوانوں کے امور کے وزیر شوچندر رام ریاست کے فن ثقافت کے شعبہ کے سربراہ سیکرٹری چیتنیا پرساد، ششر سنہا، بہار ریاست فلم ترقی اور فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر گنگا کمار ، بالی ووڈ ڈائریکٹر امتیاز علی، بھوجپوری فلموں کے سپر اسٹار کنال سنگھ کریں گے ۔بہار ریاست فلم ترقی اور فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر گنگا کمار نے “یواین آئی” سے خصوصی بات چیت میں فیسٹیول کی تیاریوں کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ علاقائی فلم فیسٹیول کی کامیابی کے بعد سنیما کے شائقین کے لئے پٹنہ فلم فیسٹیول منعقد ہو رہا ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنیما شائقین نے جس طرح علاقائی فیسٹیول کو اپنا پیار دیا ہے اسی طرح کی محبت اس فیسٹیول کو بھی ملے گی۔ فیسٹیول کے ذریعے بہار کا فخر لوٹانے کی کوشش ہوگی۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس سے پہلے خصوصی ‘موضوع’ پر منعقد علاقائی فلم فیسٹیول کا انعقاد کافی کامیاب رہا اور اس طرح کی نئی شروعات سے یقینی طور پر بہار میں فلموں کی ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی۔ انہوں نے ریاست کے فلموں سے پیار کرنے والوں سے مختلف زبانوں اور مختلف طریقوں کی فلمیں دیکھنے کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ بہار اب میزبان کے کردار میں ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پٹنہ فلم فیسٹیول کی تھیم “ہمارا بہار جے بہار” رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے انعقاد کے مقام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کا انعقاد دارالحکومت کے سب سے بہترین سنیما گھروں میں شمار ریجنٹ کے علاوہ ممتاز رویندر بھون میں کیا جا رہا ہے جہاں ناظرین بہترین ساؤنڈ افیکٹس کے ساتھ فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔فیسٹیول کے لئے منتخب ہونے والی فلموں کے عمل کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مسٹر کمار نے کہا کہ ایک سیٹ سلیکشن کے عمل کے تحت فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے اور وہ مکمل طورپر شفاف ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول کے لئے آن لائن عمل اختیار کیاگیا ہے ۔ اس عمل کے ذریعے سنیما کے شائقین آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ فلم کے لئے اینٹری کارڈ بھی جاری کئے گئے ہیں۔ایک ہفتے کے لئے سنیما کے شائقین کو صرف 50 روپے خرچ کرنے ہوں گے ۔