نئی دہلی، 2 فروری (یو این آئی) آج ایوان بالا راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پیگاسس مسئلہ کو ایوان میں اٹھانے کی اجازت نہیں دی ۔
آج ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر مسٹر ونکیا نائیڈو نے کہا کہ اس سلسلے میں نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ اس سے قبل کے اجلاس میں بھی اسی طرح کے نوٹس موصول ہوئے تھے۔ ابھی اس معاملے کو اٹھانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔