ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پنٹاگون علاقائی ملکوں من جملہ افغانستان، پاکستان اور عراق میں فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی صحیح تعداد بتانے سے گریزاں ہے۔
ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے امور میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنٹاگون فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی صحیح تعداد کے بارے میں جھوٹ بولتے ہوئے اسے بتانے سے اجتناب کر رہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 2019 میں امریکہ کے فضائی حملوں میں صرف 130 سویلین کے مارے جانے سے متعلق پنٹاگون کی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں میں کی جانے والی تحقیقات سے بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ امریکی فوج اب بھی جاں بحق افراد کی صحیح تعداد نہیں بتا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال افغانستان، پاکستان اور عراق میں امریکہ کے فضائی حملوں میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوتے ہیں۔