حیدرآباد؛ایک روپیہ میں چکن بریانی لینے کے لئے ہوٹل میں ہجوم امڈ پڑاتاہم بریانی نہ ملنے پر ان کو مایوس لوٹنا پڑا اور کئی گاہکوں نے ہوٹل انتظامیہ سے بحث وتکرار کی۔بعض نے ہوٹل مالک پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ٹاون میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹاون میں نئی ہوٹل کا افتتاح عمل میں آیا۔ہوٹل منیجرنے ایک روپئے میں چکن بریانی کی پیشکش کی خبر عام کردی جس کے ساتھ ہی اندرون دس منٹ تقریبا 800پارسل ہوٹل انتظامیہ نے فروخت کردیئے تاہم اس کے بعد عوام کا ایک بڑاہجوم ہوٹل پہنچ گیاجس پر ہوٹل انتظامیہ پریشان ہوگیا۔
ان افراد نے بریانی ختم ہونے پر ہوٹل انتظامیہ پر برہمی کااظہارکیا۔ جھگڑے اور ٹریفک کے بڑھتے مسائل پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے کی سرزنش کی اور عوام کو منتشر کردیا۔