سری نگر: جموں و کشمیر کے عوام کو ہر سطح پر پشت بہ دیوار، محتاج اور بے اختیار کرنا موجودہ حکمرانوں کا واحد کام ہے اور تمام سرکاری مشینری اسی کام میں لگی ہوئی ہے ۔جمہوریت کے فقدان سے لیکر روزمرہ کی ضروریاتِ زندگی کی عدم فراہمی تک یہاں کے عوام زبردست اور گوناگوں مشکلات اور مصائب کا سامنا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف جموں وکشمیر کے عوام کو گذشتہ 5برسوں سے ایک عوامی منتخبہ حکومت سے محروم رکھا گیا ہے اور دوسری جانب آئے روز ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے یہاں جمہوریت زمین بوس ہورہی ہے اور یہ صورتحال یہاں کی آبادی کیلئے وبال جان بن کر رہ گئی ہے ۔ یہاں کے عوام کو جان بوجھ کا غربت اور افلاس کی طرف دھکیلا جارہاہے جبکہ غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کیا جارہاہے ۔
Two suspicious bags were found on Friday morning near NC office in Mendhar area of #Poonch district.two suspicious red bags were found near Main gate of PWD colony in front of National Conference office in Mendhar this morning. #Kashmir #securityclearances #JammuAndKashmir pic.twitter.com/ibmydA2WH3
— Gani dar (@Ganidar2) June 17, 2023