اجودھیا، 31 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اجودھیا میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کا نام لیے بغیر کہا کہ اتر پردیش کے لوگ اب ان لوگوں کا حساب لیں گے جنہوں نے مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کے مندر کی تعمیر میں لگے کار سیوکوں پر گولی چلائی شاہ نے جمعہ کو اجودھیا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رام جنم بھومی کو آزاد کرانے کے لیے کتنےرام بھگتوں پر گولی چلی، کتنے سادھو سنتوں نے قربانیاں دیں، اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت بننے کے بعد ایودھیا میں عظیم الشان رام مندرکی تعمیر ہورہی ہے۔
شاہ نے گورنمنٹ انٹر کالج کے میدان میں ’عوامی اعتماد‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اجودھیا میں کار سیوکوں پر کس نے گولی چلائی۔