بستی/بلرامپور: بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے بی جے پی پر ذات اور مذہب کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپنے وعدوں کی جال میں پھنس چکی بی جے پی اب نام نہاد ’راشٹرواد‘ اور دہشت گردی کا سہارالے کر عوام کو بیوقوف بناکر ووٹ بٹورنے کی سازش میں لگی ہے۔
اس بار کے الیکشن میں عوام اپنے ساتھ ہوئے زیادتی کا بذات خود جواب دیں گے۔
محترمہ مایاوتی نے پیر کو ضلع بلرامپور کے شراوستی پارلیمانی سیٹ سے پارٹی کے امیدوار رام شرومنی ورما کی حمایت میں چھوٹا پریڈ گراونڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار مرحلوں میں اتحاد کے حق میں ہوئی ووٹنگ کی بارش سے صاف ہوگیا ہے کہ اب بی جے پی کے برے دن آنے والے ہیں۔