لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ تین رخی انتخابات میں غنڈوں کی طاقت پر عوامی منڈیٹ کی تضحیک کرنے والی بی جے پی کو اترپردیش کی عوام سبق سکھائیں گے۔
مسٹر یادو نے پارٹی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں اتوار کو کہا کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے دم پر انتخاب جیتنے کے لئے بی جے پی حکومت نے جمہوری شائستگی کا بھی لحاظ نہیں رکھا۔
ایس پی امیدواروں کی پرچہ نامزدگی پھاڑ دئیے گئے۔