سعودی حکومت نے دو سال بعد رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی اخبار سعودی گیزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اعلان حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے اس سال کے رمضان کے لیے ایوان صدر کے منصوبے کے آغاز کے لیے منعقدہ ایک سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر جلد ہی اپنی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اجازت نامے کا اجراء شروع کر دے گا، عبد الرحمٰن السدیس نے مزید کہا کہ اجازت نامے کچھ شرائط کے مطابق جاری ہوں گے اور اس سلسلے میں کچھ اصول طے کیے جائیں گے۔
The General President Sheikh Abdur Rahman Al Sudais: “I’tikaf in the Two Holy Mosques will take place in the last ten days of the blessed month of Ramadan, following the Sunnah of the Prophet, peace and blessings be upon him.” pic.twitter.com/isbeE2VfBB
— Inside the Haramain (@insharifain) March 22, 2022