نئی دہلی، 21 اگست (یواین آئی) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس (سی جے آئی) رنجن گوگوئی کے خلاف دائر عرضی کو جمعہ کے روز خارج کردیا اس پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس مسٹَر گوگوئی کی میعاد دوران، ان کے کام کاج کی اندرون خانہ [ان ہاوس] تفتیش ہونی چاہئے۔ درخواست میں اس معاملے کی تحقیقات کے لئے عدالت کے تین ججوں کا ایک پینل تشکیل دینے کی بھی مانگ کی گئی تھی۔
جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں بینچ نے اس سلسلے میں ارون رام چندر ہبلیکر کی طرف سے دائر پی آئی ایل کو خارج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس گوگوئی ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب یہ درخواست کالعدم ہوگئی ہے۔ اس بینچ میں جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشنا مراری بھی شامل تھے۔
بینچ نے کہا ، “ہم اس درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔” یہ سماعت کے قابل نہیں ہے۔ مدعا علیہ پہلے ہی اپنا دفتر چھوڑ چکا ہے۔ “