نئی دہلی ، 30 جولائی (یو این آئی) آئین کی تمہید میں 42 ویں ترمیم کے ذریعے شامل ‘سیکولر’ اور ‘سوشلسٹ’ الفاظ کو ہٹانے کے لئے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی۔
وکلاء بلرام سنگھ اور کرونیش کمار شکلا نے یہ درخواست ایڈووکیٹ وشنو شنکر جین کے ذریعہ دائر کی ہے ، جس میں سیکولر اور سوشلسٹ الفاظ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے
۔
درخواست گزاروں نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 29 اے (5) میں بھی ان دونوں الفاظ کے اضافے کوچیلنج کیا ہے۔