نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ایک دن مستحکم رہنے کے بعد جمعرات کو پھر کم ہوئی ہےملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول پانچ پیسے سستا ہوکر 73.54 روپے فی لیٹر پر آ گیا جو 21 ستمبر کے بعد کی سب سے نیچے کی سطح پر ہے ڈیزل کی قیمت بھی چھ پیسے کم ہوکر نچلی سطح 66.75 روپے فی لیٹر پر رہی۔









