نئی دہلی ، 12 فروری ( یواین آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز مسلسل چوتھے روز ایک بار پھر اضافہ ہو ا ۔ ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ تاریخی بلند ترین سطح پر ہیں۔
گھریلو مارکیٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 29 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 88.14 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پٹرول 28 پیسے بڑھ کر 94.64 روپے جبکہ کلکتہ میں 28 پیسے بڑھ کر 89.44 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک لیٹر پٹرول 90.44 روپے میں فروخت ہوا۔ پٹرول ممبئی میں پہلی بار 94 روپے اور چنئی میں پہلی بار 90 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے ۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 35 پیسے بڑھ کر 78.38 روپے فی لیٹر ہوگئی ، جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔
اس کی قیمت ممبئی میں 38 پیسے بڑھ کر 85.32 روپے ، چنئی میں 34 پیسے بڑھ کر 83.52 روپے اور کولکتہ 35 پیسے بڑھ کر 81.96 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔
شہر پٹرول ڈیزل
دہلی —— 88.14 —— 78.38
ممبئی ——- 94.64 —— 85.32
چنئی —— 90.44 —— 83.52
کولکتہ — 89.44 —— 81.96