نئی دہلی، 16 جون: عام لوگوں کی جیب پر پٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی کا بوجھ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ تیل تقسیم کار کمپنیوں نے آج مسلسل دسویں دن ان کے داموں میں بڑا اضافہ کیا۔ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کی قیمت آج 47 پیسے بڑھ کر 76.73 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 17 نومبر 2018 کے بعد کی اونچی سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 57 پیسے اضافے کے ساتھ 75.19 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 21 اکتوبر 2018 کے بعد اونچی سطح ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 7 جون ے روزانہ بڑھ رہے ہیں۔ ان 10 دنوں میں دلی میں پٹرول 5.47 روپے یعنی 7.68 فیصد اور ڈیزل 5.80 یعنی 8.34 فیصد سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے۔
پٹرول کی قیمت کولکاتا اور ممبئی میں آج 45۔45 پیسے بڑھ کر بالترتیب 78.55 روپے اور 93.62 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں یہ 41 پیسے کے اضافے کے ستھ 80.37 روپے فی لیٹر رہی۔
ڈیزل کولکتا میں 51 پیسے مہنگا ہوکر 70.84 روپے، ممبئی میں 54 پیسے مہنگا ہوکر 73.75 روپے اور چنئی میں 48 پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.17 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ملک کے چار اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر میں) اس طرح رہی:
میٹروشہر ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 76.73 ——- 75.19
کولکتہ ——— 78.55 ——- 70.84
ممبئی ————- 83.62 ——- 73.75
چنئی ———— 80.37 ——- 73.17