نئی دہلی ، ؛ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل پیر کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل آج 28 پیسے مہنگا ہوکر ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیاہے۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 97.50 روپے اور ڈیزل 26 پیسے مہنگا ہوکر 88.23 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ دہلی میں ماہ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 3.27 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.08 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔
ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے بالترتیب 103.63 روپے اور 95.72 روپے فی لیٹر پہنچ گیا ۔
چنئی میں پٹرول اور ڈیزل 25-25 پیسے اور کولکتہ میں 26-26 پیسے مہنگے ہو گئے۔ چنئی میں ، ایک لیٹر پیٹرول 98.65 روپے اور ڈیزل 92.83 روپے میں فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول 97.38 روپے اور ڈیزل 91.08 روپے فی لیٹر رہا ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔ شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 97.50 ——— 88.23
ممبئی ۔—— 103.63 ——— 95.72
چنئی ——— 98.65 -—— 92.83
کولکتہ ——— 97.38 —— 91.08