نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کل ایک فیصد کی تیزی جاری رہنے کے درمیان آج مسلسل 20 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سرکاری تیل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رکھیں۔
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار نہ بڑھانے کے بعد ہندوستان اور امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے خام تیل نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ چین، جاپان اور جنوبی کوریا سے بھی اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ہندوستان 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرے گا۔ ہندوستان کے اسٹریٹجک تیل ذخائر 3.8 کروڑ بیرل ہے اور یہ ملک کے مشرقی اور جنوبی ساحل پر واقع ہیں۔
مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی جانب سے پیداوار میں پھر سے تبدیلی کے اشارے دیئے جانے کے بعدسے خام تیل میں اضافہ ہورہا ہے۔ بدھ کو سنگا پور میں بریٹ کروڈ 0.13 فیصد بڑھ کر 82.42 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.08 ڈالر اضافے کے ساتھ 78.56 ڈالر فی بیرل پر رہا تھا۔
منگل کو 20 وین دن بھی گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
شہر کا نام——پٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 103.97-————— 86.67
ممبئی-——————109.98—————— 94.14
چنئی ——————101.40 —————— 91.43
کولکتہ ————104.67——————-89.79