نئی دہلی ، 25 فروری (یواین آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود جمعرات کو گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں فی الحال پٹرول کی قیمت 90.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.32 روپے فی لیٹر ہے۔ منگل کے روز ان دونوں ایندھوں کی قیمتوں میں بالترتیب 25 پیسے اور 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
گذشتہ روز بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی۔ فی الحال لندن برینٹ کروڈ 67 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہے۔