نئی دہلی، 15 جنوری ؛بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے باوجود گھریلو سطح پر ہفتہ کو مسلسل 72 ویں دن پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
4 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں تب کمی آئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلہ کے بعد دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہوا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
گزشتہ ہفتہ بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 86.06 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 84.27 ڈالر فی بیرل تھی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل…………..(روپے فی لیٹر)
دہلی…….95.41…….86.67
کولکتہ ……..104.67………89.79
ممبئی …………109.98………94.14
چنئی……………….101.40………91.43