نئی دہلی، 05 ستمبر (یواین آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج گھریلو سطح پر جوں کی توں رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر پر رہا۔
تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں جوں کی توں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں امریکی خام تیل 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 69.69 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.74 فیصد اضافے کے ساتھ 73.24 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ملک کے چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
مہانگر ………….پٹرول ………… ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی..94.72..87.62
ممبئی 104.21.92.15
چنئی…………100.75……..……..92.34
کولکتہ…………….103.94..…………..90.76