نئی دہلی، 6 جنوری ؛تیل کی بین الاقوامی قیمتوں پر دباؤ کے درمیان آج مسلسل 63 ویں دن مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اور ریاستی حکومت کے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں دو دسمبرکو پٹرول تقریباً 8 روپے سستا ہو ا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر، سنگاپور میں آج لندن برینٹ کروڈ 1.34 فیصد کم ہوکر 79.72 ڈالر فی بیرل اورامریکی کروڈ 1.30 فیصد کم ہوکر 76.84 ڈالٹر فی بیرل پر کاروبار کررہا ہے۔
گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 63ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) پمپ پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں:
چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
میٹروپولیس…………پٹرول…………….ڈیزل ………………. ..(روپے فی لیٹر)
دہلی ……………..95.41………. 86.67
کولکتہ ……..104.67………89.79
ممبئی …………….109.98..94.14
چنئی…………….101.40……91.43