نئی دہلی، 12 جنوری (یواین آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز مسلسل پانچویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے دام میں معمولی تیزی رہی برینٹ 56 ڈالر کے اوپر تقریباً 11 مہینے کی بلند ترین سطح پر کاروباری کررہا ہے۔تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) مارچ میں بھی پیداواری کٹوتی جاری رکھنے پر متفق ہوگئے ہیں جس سے قیمتوں کو مضبوطی ملی ہے۔
7 جنوری کو ملک کے چاروں بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول کی قیمتیں 4 اکتوبر 2018 کے بعد ریکارڈ سطح پر تھیں۔ 7 جنوری کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 84.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل 4 اکتوبر 2018 کو دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 84 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر تھی۔
7 جنوری کو ڈیزل کی قیمت 26 سے 29 پیسے اور پٹرول کی قیمت 21 سے 24 پیسے اضافہ کیا گیاتھا۔
اس سے قبل 6 جنوری کو دونوں ایندھن کی قیمتیں 29 دن کے استحکام کے بعد بڑھ گئیں۔ 6 اور 7 جنوری کو پٹرول اور ڈیزل میں دو دن کے دوران بالترتیب 49 اور 51 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہیں: