نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل ہونے کے باوجود بدھ کو گھریلو سطح پرپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
خام تیل کی قیمتیں گزشتہ ہفتے سے تقریباً 90 ڈالر فی بیرل کے آس پاس چل رہی ہیں۔
بین الاقوامی سطح پرآج لندن برینٹ کروڈ 0.11 فیصد بڑھ کر90.72 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 83.99 ڈالر فی بیرل پررہا۔
گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرتمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-