نئی دہلی ،9 جنوری (یواین آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن بھی مستحکم رہیں ۔کل بھی دونوں ایندھن تیزی کے بعد مستحکم تھے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ برینٹ کی قیمت 54 ڈالر سے اوپر رہی اور 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
جمعرات کو ملک کے چاروں بڑے میٹرو میں پٹرول کی قیمتیں 4 اکتوبر 2018 کے بعد ریکارڈ سطح پر رہی۔ گذشتہ روز دہلی میں پٹرول کی قیمت 84.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل 4 اکتوبر 2018 کو دارالحکومت میں پیٹرول کی قیمت 84 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر تھی۔
7 جنوری کو ڈیزل کی قیمت میں 26 سے 29 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 21 پیسےسے 24 پیسے کا اضافہ کیا گیاتھا۔
اس سے قبل 6 جنوری کو دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 29 دن کے استحکام کے بعد اضافہ ہوا تھا اور 6 اور 7 جنوری کو دو دن پر ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 49 اور 51 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے: شہر پٹرول ڈیزل
دہلی 84.20 74.38
ممبئی 90.83 81.07
چنئی 86.96 79.72
کولکتہ 85.68 77.97