لکھنئو: پٹرول اورڈیزل کے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں لائے جانے سے اس کی قیمتوں میں کمی آنے کی امید لگائے لوگوں کواس اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب جی ایس ٹی کونسل نے کہا کہ اس کے حق میں فیصلہ کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی 45 ویں میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن اس کے حق میں فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔
محترمہ سیتارمن نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ کیرالہ ہائی کورٹ کے احکامات پر پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کے لئے آج کے ایجنڈے میں بحث کے لئے شامل کیاگیا تھا۔