نئی دہلی ، 30 ستمبر (یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے تین سال کی بلند ترین سطح پرپہنچنےکے باوجود گھریلو سطح پرجمعرات کے روز ڈیزل 30 پیسےاورپٹرول 25 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوگیا۔ کل ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی ۔
منگل کے روزڈیزل 25 پیسے فی لیٹراورپٹرول 22 دنوں کے بعد 20 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوگیا ۔ ڈیزل کی قیمت گزشتہ سات دنوں میں سے پانچ دن میں 1.25 روپے فی لیٹر بڑھی ہے۔
یورپ میں توانائی کے بحران کی وجہ سے خام تیل میں مسلسل ساتویں دن اضافے کے بعد کل نرمی رہی ۔ گزشتہ روزامریکی مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پربریٹ کروڈ2.25 ڈالر فی بیرل گر کر 78.64 ڈالر اور امریکی کروڈ کمی کے ساتھ 74.83 ڈالر فی بیرل پر رہا ۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 101.64 —————— 89.87۔
ممبئی————— 107.71 —————— 97.52۔
چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 99.36 -—————- 94.45۔
کولکتہ ———— 102.17 —————— 92.97۔