نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمت آج مسلسل ساتویں دن بڑھتے ہوئے نئی اونچائی پر پہنچ گئی۔دہلی ، کولکتہ اور ممبئی میں پٹرول 16-16پیسے بڑھ کر بالترتیب 78.68روپے ، 81.60 روپے اور 86.09روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ یہ دہلی اور کولکتہ میں اس کی اب تک کی سب سے اونچی سطح ہے ۔
ممبئی میں بھی یہ 86.24روپے فی لیٹر کی اعلی ترین سطح کے کافی نزدیک ہے ۔چنئی میں پٹرول کی قیمت 17پیسے چڑھ کر 81.75روپے فی ڈالر پر پہنچ گئی۔ یہ یہاں بھی اس کی ریکارڈ سطح ہے ۔ڈیزل کی قیمت چاروں بڑے شہروں میں مسلسل نئے ریکارڈ بنا رہی ہے ۔ دہلی اور کولکتہ میں یہ 21-21پیسے بڑھ کر 70.42روپے اور 73.27روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ ممبئی میں ڈیزل 22پیسے اور چنئی میں 23 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 74.76روپے اور 74.41روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔تیل فراہم کرانے والی کمپنیوں نے دونوں ایندھنوں کی قیمت میں مسلسل ساتویں دن اضافہ کیا ہے ۔ اس ایک ہفتہ میں پٹرول دہلی میں 1.01روپے ، کولکتہ میں 99پیسے ، ممبئی میں ایک روپیہ اور چنئی میں 1.06روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔اس دوران ڈیزل کی قیمت دہلی میں 1.24 روپے ، کولکتہ میں 1.25 روپے ، ممبئی میں 1.32 روپے اور چنئی میں 1.33روپے بڑھی ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل فراہم کرانے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل مہنگا ہونے اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں جاری کمی کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے ۔