نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) عالمی منڈی میں تقریباً دو ہفتوں سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود جمعہ کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے چل رہی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.55 فیصد گر کر 88.00 ڈالر فی بیرل پر آ گئی اور امریکی کروڈ بھی 0.47 فیصد کم ہو کر 80.85 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر…………پیٹرول…………ڈیزل …………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی ……………106.31..94.27
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی……………….102.63..94.24