نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری رہنے کے درمیان گھریلو سطح پر چار دن مستحکم رہنے کے بعد آج پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔
منگل کےروز دہلی میں پٹرول فی لیٹر 22 پیسے کم ہو کر 90.56 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے کم ہو کر 80.87 روپیے فی لیٹر ہو گیا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعہ کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں آج تیزی دیکھی گئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل کو عبور کر گیا ہے۔
ملک کے چاربڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:
شہر کا نام پٹرول روپیے/لیٹر ڈیزل روپیے/لیٹر
دہلی…………90.56 ……………80.87
ممبئی……….. 96.98…………….87.96
چنئی………..92.58…………….85.88
کولکاتا……….90.7……………..90.77