نئی دہلی:ملک میں پٹرول۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کوفی الحال کوئی راحت ملتی دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔پیر کو دونوں کی قیمتوں میں لگاتار پانچویں دن اضافہ درج کیا گیا۔
قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول 15 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 82.06 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل چھ پیسے کے اضافہ کے ساتھ 73.78 روپئے فی لیٹر پہنچ گیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب دہلی میں پٹرول کی قیمت 82 روپئے سے اوپرپہنچ گئی ہے ۔
ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 15 پیسے اور ڈیزل سات پیسے مہنگا ہوا اور ان کی قیمتیں بالترتیب 89.44 روپئے اور 78.33 روپئے فی لیٹر درج کی گئیں ۔
کولکاتہ میں پٹرول 15 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 83.91 روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل چھ پیسے کے اضافے کے ساتھ 75.63 روپئے فی لیٹر پر رہا۔
چنئی میں پٹرول 16 پیسے مہنگا ہوکر 85.31 روپئے اور ڈیزل چھ پیسے مہنگا ہو کر 78 روپئے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔