نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل قیمتوں میں کمی سے قومی دارالحکومت دہلی میں ہفتے کو پٹرول 40پیسے اور ڈیزل 35پیسے سستاہوا۔
تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی دونوں فوسل فیول کی قیمتوں میں کمی کی ہے ۔پٹرول کی قیمت مسلسل 10ویں دن اور ڈیزل کی مسلسل تیسرے دن کم کی گئی ہے ۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن سے ملی اطلاع کے مطابق،دہلی میں پٹرول 40پیسے سستاہوکر 80.45روپے فی لیٹر اور ڈیزل 35پیسے سستاہوکر 74.38روپے فی لیٹر رہ گیا۔
ممبئی شہر میں پٹرول کی قیمت 40پیسے کم ہوکر 85.93روپے اور ڈیزل کی 37پیسے گھٹ کر 77.96روپے فی لیٹر رہی۔
کولکاتہ میں پٹرول 40پیسے اور ڈیزل 35پیسہ سستاہوکر 82.31روپے اور 76.23روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔چنئی میں پٹرول 42پیسے اور ڈیزل 38پیسہ سستاہوا اور ان کی قیمت ہفتے کو 83.60روپے اور 78.64روپے فی لیٹر رہی۔