نئی دہلی ، 31 مارچ (یو این آئی ) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی آنے کے بعد آج ملکی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
چار دن بعد منگل کو پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔ منگل کو دہلی میں پٹرول 22 پیسے کی کمی سے 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل بھی 23 پیسے کی کمی سے 80.87 روپے فی لیٹرہوگیا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آج بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تیل کے ذخائر میں اضافے اور سوئز نہر میں پھنسے جہاز کے باہر نکلنے کی وجہ سے امریکہ میں تیل نرمی آئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے
ملک کے چاروں اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہر کا نام……..پیٹرول……….. ڈیزل
دہلی………. 90.56……….. 80.87
ممبئی ………96.98 …………87.96
چنئی…….. 92.58 ………….85.88
کولکتہ…….. 90.77…………. 83.75