نئی دہلی۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول کی قیمت میں تقریباً چھ ماہ بعد کمی کی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت آج نو پیسے گھٹ کر 81.99 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ممبئی میں بھی اس کی قیمت میں نو پیسے کی کمی سے اب یہ 88.64 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ کولکاتا اور چنئی میں اس کی قیمت میں آٹھ، آٹھ پیسے کی کمی کی گئی تھی۔ کلکتہ میں ایک لیٹر پٹرول آج 83.49 روپے اور چنئی میں 84.96 روپے میں فروخت ہوا۔
اس سال 16 مارچ کے بعد پہلی بار پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں یومیہ بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں۔ نئی قیمت روز صبح چھ بجے سے نافذ ہوتی ہے۔
دہلی اور کولکتہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 11، 11 پیسے کی کمی سے 73.05 اور 76.55 روپے فی لیٹر تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ممبئی میں یہ 12 پیسے کی کمی سے 79.57 روپے اور چنئی میں 10 پیسے کی کمی سے 78.38 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) اس طرح رہی۔
میٹروشہر ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 81.99 (-09 پیسے) ——- 73.05 (-11 پیسے)
کولکتہ ——— 83.49 (-08 پیسے) ——- 76.55 (-11 پیسے)
ممبئی ————- 88.64 (-09 پیسے) ——- 79.57 (-12 پیسے)
چنئی ———— 84.96 (-08 پیسے) ——- 78.38 (-10 پیسے)
جانئے، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں کس طرح روزانہ گھٹتی۔بڑھتی رہتی ہیں
خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔