عالمی بازار میں خام تیل کی آسمان چھو رہی قیمت اور ملک میں گزشتہ ایک مہینہ سے بھی زیادہ مدت سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافہ کے بیچ جمعرات کو مرکزی حکومت نے جہاں ان کی قیمتوں پر 2.50 روپے کی کٹوتی کی تھی وہیں، آج یعنی ہفتے کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دارالحکومت دلی میں پٹرول گزشتہ جمعرات تک 84 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔ جمعہ کو قیمتوں میں آئی گراوٹ کے بعد یہ 81.56 روپئے فی لیٹر فروخت ہونے لگا لیکن ایک دن کے وقفہ کے بعد ہی پٹرول کی قیمت میں دوبارہ 0.18 پیسے کی بڑھوتری درج کی گئی۔
ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر ہوا اضافہ
علامتی تصویر
وہیں، ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 0.29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دلی کے ساتھ ہی ساتھ ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں 0.18 پیسے اور ڈیزل 0.70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔