نئی دہلی ، 16 ستمبر (یواین آئی) سرکاری تیل کمپنیوں نے دو دن تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بدھ کے روز دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے اس کا اثر دو دن تک گھریلومارکیٹ پر پڑا۔
منگل کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول کی قیمتوں میں 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22-24 پیسے تک کی کمی کی گئی تھی۔
دہلی میں آج پٹرول 81.55 روپے اور ڈیزل 72.56 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔
ممبئی میں پٹرول 88.21 روپے اور ڈیزل 79.05 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
کولکتہ میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 83.06 روپے اور ڈیزل 76.06 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔
چنئی میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہاں پٹرول 84.57 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.91 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔