نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتوار کو مسلسل 17 ویں روز بھی مستحکم رہیں ۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 90.40 روپے اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ۔
پندرہ دن مستحکم رہنے کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 15 اپریل کو ان میں کٹوتی کی تھی ۔ اس کے بعد دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ ممبئی ، چنئی اور کولکتہ میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہے ۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مندرجہ ذیل ہیں :