بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے مقامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نرمی دیکھی جارہی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں منگل کو مسلسل چھٹے دن کمی آئی۔ ڈیزل بھی 20 سے 22 پیسے کم ہوا۔
نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت کے ابتدائی دور میں بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رخ جاری ہے۔ جمعرات کو خام تیل 70 ڈالر فی بیرل تھا جو پیر کے روز گھٹ کر 61 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے مدنظر آنے والے دنوں میں دونوں ايندھنوں كے دام مزید کم ہوسکتے ہیں۔
نریندر مودی نے 30 مئی کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس کے بعد سے آج تک ڈیزل 1.13 روپئے اور پٹرول 64 پیسے فی لیٹر سستا ہو چکا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آج ملک کے چار بڑے شہروں میں سات سے 13 پیسے اور ڈیزل میں 20 سے 22 پیسے کی کمی آئی۔ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کے دام گھٹ کر بالترتیب 71.23 اور 65.56 روپے فی لیٹر ہوگئے۔ تجارتی راجدھانی ممبئی میں دام بالترتیب 76.91 اور 68.76 روپے فی لیٹر پر آ گئے ہیں۔ کولکتہ میں پٹرول 73.47 اور ڈیزل 67.48 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ چنئی میں قیمتیں بالترتیب 74.01 اور 69.36 روپے فی لیٹر رہیں۔