نئی دہلی ، 16 مارچ ( یواین آئی) بیرون ملک خام تیل کی قیمتوں میں تخفیف ہونے کے باوجود منگل کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 17 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
غیر ملکی بازاروں میں خام تیل میں نرمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سنگاپور میں لندن برینٹ کم ہو کر 69 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گیا۔ قومی دارالحکومت میں پٹرول ابھی 91.17 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپیے فی لیٹر ہے۔ 27 فروری کو ان دونوں کی قیمتوں میں 24 پیسے اور 15 پیسے کا اضافہ درج ہوا تھا اور ان دونوں کی قیمتیں پورے ملک میں ریکارڈ سطح پر ہیں۔
آئل مارکیٹنگ گورنمنٹ کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔