نئی دہلی، 20 نومبر (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمپنیوں نے جمعہ کے روز مسلسل 48 ویں دن کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا۔
عوامی زمرے کی تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں 22 سے 25 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 17 سے 20 پیسے کا فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
دہلی میں ڈیزل 22 پیسے اور پٹرول 17 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔