لکھنؤ: منگل کو پٹرول ڈیزل کی کمی کی افواہ کے سبب ضلع مجسٹریٹ سوریہ پال گنگوار جی پی او پٹرول پمپ پہنچے۔ حضرت گنج کے جی پی او واقع پٹرول پمپ پہنچنے پر انہوں نےا سٹاک کی جانچ کی۔
جس میں مناسب مقدار میں پٹرول ڈیزل ملا۔ ضلع مجسٹریٹ نے صاف طور سے کہاکہ افواہ پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں پٹرول ڈیزل کی بالکل کمی نہیں ہےاور ڈپو سے مسلسل سپلائی کی جارہی ہے۔
ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں پٹرول پمپوںکا معائنہ کررہی ہیں اور کسی طرح کی کالا بازاری برداشت نہیں ہوگی۔ کالا بازاری کی شکایت اور پٹرول ڈیزل نہ دینےوالوں پمپوں کے خلاف ایسنشیل کموڈیٹیز (ای سی)ایکٹ کےتحت کارروائی کرتے ہوئے سیز کیا جائے گا۔