نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں مسلسل ہورہے اضافے سے دلی میں پٹرول کی قیمت بھی 80 روپے فی لیٹر سےزیادہ ہوگئی ہے۔
قومی راجدھانی میں 20 مہینے بعد پٹرول 80 روپے سے مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دلی میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 21 پیسے بڑھ کر 80.13 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی اعلی سطح ہے۔ ڈیزل کا قیمت بھی 17 پیسے بڑھ کر 80.19 روپے فی لیٹر کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
اس مہینے 7 تاریخ سے تیل تقسیم کرنے والے کمپنیوں نے دونوں ایندھنوں کے دام بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس دوران دلی میں پٹرول 8.87 روپے یعنی 12.45 فی لیٹر مہنا ہوا ہے۔ مسلسل 20 دن میں ڈیزل کی قیمت 10.80 روپے یعنی 15.56 فیصد بڑھ گئی ہے۔
کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت 21۔21 پیسے بڑھ کر بالترتیب 81.82 روپے اور 86.91 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ چنئی میں یہ 19 پیسے کے اضافے کے ساتھ 83.37 روپے فی لیٹر پررہی۔
ڈیزل کولکاتا میں 16 پیسے مہنگا ہوکر 75.34 روپے، ممبئی میں 17 پیسے مہنگا ہوکر 78.51 روپے اور چنئی میں 15 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 77.44 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ملک کے چار اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمیتیں (روپے فی لیٹر میں) اس طرح رہیں
میٹرو شہر ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 80.13 ———- 80.19
کولکتہ ——— 81.82 ———- 75.34
ممبئی ————- 86.91 ———- 78.51
چنئی ———— 83.37 ———- 77.44