نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) سرکاری تیل کمپنیوں نے مسلسل چھٹے روز منگل کو ڈیژل کے دام ملک کے چار بڑے شہروں میں 12 سے 15 پیسے فی لیٹر تک گھٹا دیئے جبکہ تین دن بعد آج پیٹرول کی قیمتوں میں بھی 8 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
تیل کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج دہلی میں پیٹرول 8 پیسے سستا ہوکر 81.06 جبکہ ڈیژل 15 پیسے سستا ہوکر 71.28 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
ممبئی میں پیٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیژل 13 پیسے کم ہوکر 77.74 روپے فی لیٹر رہ گیا ہے۔
جبکہ کوللکتہ میں پیٹرول کی قیمت 82.59 روپے فی لیٹر ہے اور ڈیژل 14 پیسے گھٹ کر 74.80 روپے فی لیٹر رہ گیا ہے۔ اور چنئی میں پیْٹرول کی قیمت 84.14 روپےفی لیٹر رہی اور ڈیژل گھٹ کر 76.72 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔